Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روسی بحریہ نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین بحری جہاز کا مکمل نمونہ تیار کر لیا: مکمل جہاز آئندہ سال فوج کے حوالے کر دیا جائےگا

روسی جہاز سازوں نے مرکری بحری کارویٹیٹ کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، یہ ملک کا پہلا جنگی جہاز ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام شروع ہونے کے چھ سال بعد اسے اگلے سال روس کی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔

اگرچہ ماضی میں روسی ساختہ بحری جہازوں پر اسٹیلتھ ٹکنالوجی کے کچھ عناصر استعمال ہوتے رہے ہیں، لیکن نئی مرکری کارویٹ پہلا مکمل تیار شدہ اسٹیلتھ جہاز ہوگا۔ یہ واحد جہاز ہوگا جو پوری طرح سے ریڈیو جذب کرنے والی کوٹنگ میں پینٹ کیا جائے گا، جس سے یہ بہت بڑا جنگی جہاز راڈار تک ایک چھوٹی کشتی کی صورت میں ظاہرہو سکے گا۔

پینٹ کے علاوہ جہاز کو ایک خاص شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مرکری، جو پروجیکٹ 20386 کے ایک حصے کے طور پر بنایا گیا ہے۔ ایک نئی نسل کا جہاز ہے جو کاروائیوں کو انجام دیتے وقت نظر میں نہ آنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔  یہ بحری جہاز  دشمن کے بحری جہازوں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بناسکے گا، جدید ترین طیارہ بردار میزائل نظام کے ساتھ فضائی دفاع فراہم کرے گا، اور آبدوزوں کو تلاش کرنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل جہاز ہوگا۔

پچھلے کچھ سالوں میں روس نے اپنی مسلح افواج کی قابلیت بڑھانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ گذشتہ سال سینٹ پیٹرزبرگ میں بحریہ کی سالانہ تقریبات کے موقع پر صدر ولادیمیر پوتن نے انکشاف کیا تھا کہ روس کو 2020 میں 37 نئے جہاز ملیں گے جو پہلے ہی تیارہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا مزید کہا تھا کہ بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کو ایسی جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے ذریعے حاصل کیا جائے گا جن کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − 3 =

Contact Us