یورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا
یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وون دیر لیئن نے نئی سیاسی شرلی چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بم امریکہ نے نہیں بلکہ روس نے گرائے تھے۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدہ کی موجودگی میں ایک سماجی تحقیق کے ادارے میں خطاب کرتے ہوئے یورپی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ جاپان ہمارا دوست اور اتحادی ہے، جاپان پر جوہری حملے میں ہمارے بھی بہت سے رشتہ دار اور عزیز واقارب مارے گئے۔ ہم اس حملے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں سن سن کر بڑے ہوئے ہیں، ہمیں اس خوفناک ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ ایسے حالات سے گزیر کرنا چاہیے۔
انہوں نے روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں روس نے جاپان پر جنگ مسلط کر دی تھی، جس پر حالات کے پیش نظر امریکہ کو جاپان پر جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنا پڑا۔
اعلیٰ یورپی عہدے د...