دربار صاحب پر انڈیا کے حملے کی یاد میں منعقد تقریبات ختم، پرسکھوں کی نسل کشی جاری
سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب (گولڈن ٹمپل) اور اکال تخت صاحب پر 1984 میں انڈیا کی فوج کے حملے اوربربریت کی یاد میں منعقدہ سالانہ تین روزہ تقریبات آج ختم ہوگئی ہیں۔ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود اہم گورودواروں میں بھی اکھنڈپاتھ صاحب کی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ بھارت میں مرکزی تقریب کے دوران اس بار بھی خالصتان کے نعرے گونجے۔
https://www.youtube.com/watch?v=pLnL-ZVpG3M
چھتیس سال قبل 1984 میں بھارتی فوج نے امرتسرمیں واقع دربارصاحب پر حملہ کرکے ناصرف سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اسے تباہ و برباد کر دیا بلکہ پنجاب اور خصوصاً سکھوں کی تہذیب کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ حملے میں دربار صاحب سے منسلک قدیم کتب خانے کو بموں سے جلا کر راکھ کر دیا جس میں ہزاروں نایاب اور لاکھوں تہذیبی کتب اور تاریخی دستاویزات موجود تھے۔ اسی جارحیت میں سکھ رہنما جرنیل سنگ...