پیر, دسمبر 30 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

دنیا بھرمیں مغربی اجارہ داری سے نکلنے اور چین کے ساتھ نیا ایشیائی اتحاد بنانے کی پاداش میں متعدد مشرقی ممالک میں سیاسی قیادت کی تبدیلیوں اور چین کے ساتھ اتحاد بنانے کے جرم کی سزا کا سلسلہ جاری ہیں۔ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق، جنہوں نے چین کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں اور علاقائی تجارت پر کام کیا تھا، کو لاکھوں ڈالر کی بدعنوانی کے مقدمات میں سزا سنائیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

نجیب رزاق پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عالمی جال کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ سابق ملائیشی وزیراعظم کو ان کے اپنے بنائے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے انویسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں خردبرد کے جرم میں سزا سنائی جائے گی۔ 2009 میں قائم کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے کا مقصد اقتصادی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو سرمایہ مہیا کرنا تھا۔ تاہم اب اپنے اسی اقدام پر نجیب رزاق کو 42 ملین رنگٹ یعنی دس ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔

آج مقامی عدالت میں سنوائی کے دوران جج محمد نزلان محمد غزالی نے بیان دیا ہے کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ جس پر مقامی ذرائع ابلاغ کے علاوہ عالمی میڈیا میں بھی سرخیاں لگائی جا رہی ہیں کہ جلد عدالت سابق وزیر اعظم کو قید کی سزا سنا دے گی۔ تاہم نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ اگر انھیں قصوروار ٹھرایا گیا تو وہ اعلیٰ عدالت میں اس کے خلاف درخواست دیں گے۔

ملائیشی اخبارات کے مطابق نجیب رزاق نے ان پر دائر 7 مقدمات میں سامنے آنے والی کچھ بے ضابتگیوں کا الزام ان کے میشروں پر دھرا ہے۔ جبکہ نجیب کی دفاعی ٹیم نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے بینک کے نجی کھاتے میں موجود رقم سعودی شاہی خاندان کی طرف سے عطیہ ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی عام انتخابات میں اپنے سابق اتحادی مہاتیر محمد کے ہاتھوں شکست کی وجہ بھی یہی ون ایم ڈی بی منصوبے میں بدعنوانی کے الزامات تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 − three =

Contact Us