سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان
سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن اور مسافرں کے اقامہ اور ویزہ میں تین ماہ کی معیاد کو مفت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وباء کے باعث سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور آبائی وطنوں کو لوٹ جانے والے ایسے افراد سخت پریشانی کا شکار تھے جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی یا عنقریب پوری ہونے والی تھی، جس پر تارکین وطن کی جانب سے سماجی میڈیا پر تحفظات کا اظہار سامنے آرہا تھا، معاملے پر توجہ دیتے ہوئے سعودی بادشاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اقامہ جات کی معیاد تین ماہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین شریفین نے کورونا وباء کے دوران اقامہ کی فیس بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے، اور ایسے تارکین وطن جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
نئے وضح کردہ طریقہ عمل کے تحت کورونا وباء کے دوران سعودی عرب میں پھنس ج...