کورونا سے بل گیٹس اور زکربرگ سمیت 25 افراد مزید امیر ہو گئے
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق صرف گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے امیر ترین 25 ارب پتی افراد نے کھربوں ڈالرز کمائے ہیں۔ ان افراد کی دولت میں مجموعی طور پر دو کھرب 55 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دو ماہ سب سے زیادہ دولت کمائی۔ وہ صرف دو ماہ کے عرصے میں ساتویں سے چوتھے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔ مارک زکربرگ کی دولت میں 31 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے کمائے۔ جیف بیزوس کی دولت میں مزید 30 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
چینی بزنس مین کولن ژین ہوانگ کی دولت تقریبا دگنی ہوگئی۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 11 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کمائے جبکہ وارن بفٹ کی دولت میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ...