Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل اور سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل اور سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی

news, Urdu
ایک اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر کے قتل کے بعد اس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال نے زرد دھات کو تقریباً سات سالوں میں اپنی بلند ترین شرح دے دی ہے ، اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے جو آخری بار 2019 کے وسط میں دیکھا گیا تھا۔ سونا سیاسی اور معاشی بحران کے دوران سرمایہ کاری کے لیےمحفوظ ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے لیکن پیر کے روزسونے کی قیمت میں تقریباً 1.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ایک موقع پر قیمتی دھات فی اونس 1،579.55 ڈالر کی زد میں آگئی ، جو اپریل 2013 کے بعد کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ پیر کی صبح 08.07 بجے تک یہ 1،571.95 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا جو گذشتہ سیشن کے مقابلے میں اب بھی 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ گولڈمین سیشس کے اندازوں کے مطابق ، ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ آخر کار ، ہم اپنی تین ، چھ اور بارہ ماہ کی $$$. / فی ٹرائے اونس کی پیشن ...
قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کرائے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس

قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کرائے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس

news, Urdu
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے الزام عائد کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی خطے کے کئی اہم افراد کے قاتل تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے‘۔ امریکہ کے نائب صدر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں القدس فورس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا‘ ۔...
آسٹریلیا میں آگ کی تباہ کاریاں جاری، نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کا نزول

آسٹریلیا میں آگ کی تباہ کاریاں جاری، نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کا نزول

news, Urdu
آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ گذشتہ روز آسٹریلیا کے مسلمانوں نے بارش کے لیے ایک پارک میں نماز استسقا ادا کی ۔ کچھ ہی دیر میں بادل گھر آئے اور بارش شروع ہو گئی ۔ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں بارش سے اگرچہ بعض حصوں میں آگ بجھنے لگی مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے ان علاقوں میں درجہ حرارت پھر سے بڑھے گا جس سے آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شدید خشک سالی کے باعث نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں گزشتہ برس نومبر میں آگ شروع ہوئی اور اس کی وجہ سے اب تک 50 کروڑ کے لگ بھگ جانور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آگ اور دھوئیں کے باعث اموات کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ جانوروں کی متعدد انواع اس آگ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔یہ آگ امریکہ کی ریاست میری لینڈ سے سائز میں دوگنے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں اب تک ہز...
کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت  ’سیاسی قتل‘ ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی

کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت ’سیاسی قتل‘ ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی

news, Urdu
عراق کے نگران وزیراعظم عادل عبد المہدی نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ’سیاسی قتل‘  قرار دے دیا۔ عادل عبد المہدی کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل قاسم سلیمانی ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے جہاں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تاکہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔  امریکی حملے کے خلاف گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں امریکی فوج کے عراق سے انخلاء کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اسی اجلاس سے خطاب میں نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف ک...
ایران کے ہائی الرٹ میزائل ہمارے نشانے پر ہیں : امریکی عہدے دار

ایران کے ہائی الرٹ میزائل ہمارے نشانے پر ہیں : امریکی عہدے دار

news, Urdu
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ہائی الرٹ میزائل امریکہ کے نشانے پر ہیں ۔ جمعے کے روز امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی موت کے بعد پورے ایران میں میزائل فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ایک امریکی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کی شب رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتائی۔ مذکورہ عہدے دار کے مطابق امریکی فوج ایرانی میزائل فورس کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکیوں کو یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ایرانی ہائی الرٹ پوزیشن کا مقصد دفاع ہے یا پھر یہ کسی حملے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پرانتہا پسند ہندوؤں کا حملہ: 30 سے زائد طلبہ اور اساتذہ زخمی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پرانتہا پسند ہندوؤں کا حملہ: 30 سے زائد طلبہ اور اساتذہ زخمی

news, Urdu
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں انتہا پسند ہندو کارکنوں کے حملے میں درجنوں طلبہ زخمی ہو گئے۔ بائیں بازو کی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری سیتارام یچوری نے الزام لگایا کہ ’حملے کے پیچھے انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ ’اکھل بھارتیہ ودھارتھی پریشاد‘ (اے بی وی پی) کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔‘ جبکہ یونیورسٹی کےطلبہ کا بھی دعویٰ ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کا سٹوڈنٹ ونگ ملوث ہے۔ دوسری جانب حکمران جماعت بی جے پی نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ جبکہ بی جے پی کی طلبہ تنظیم ’اکھل بھارتیہ ودھارتھی پریشاد نے ایک بیان میں کہا کہ کیمپس حملے کے دوران اس کے 25 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ اخبار کے مطابق 50 سے 70 حملہ آور ’غداروں کو گول...
ایران امریکہ ثالثی میں پاکستان کا کردار: اگلے 24 گھنٹے اہم

ایران امریکہ ثالثی میں پاکستان کا کردار: اگلے 24 گھنٹے اہم

news, Urdu
پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرغیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپینڈینٹ اردو کو بتایا کہ ’ایران امریکہ ثالثی میں پاکستان ککے کردار کے حوالے سےاگلے چوبیس گھنٹے اہم ہیں۔ ایران کا دورہ کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ پاکستان اگر ایران جائے تو کن نکات پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکتا ہے۔‘ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اسی ضمن میں ایران، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر غور و خوض کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ ایران تنازع کی وجہ سے خطے کی صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے جس کے باعث پاکستان نے خطے کے دیگر مسلم ممالک سے رابطے بھی کیے ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔  انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ ہم یہ چاہتے کہ ساری دنیا میں امن ہو اور کوئ...
امریکہ اور ایران کشیدگی کم کریں: سعودی عرب

امریکہ اور ایران کشیدگی کم کریں: سعودی عرب

news, Urdu
امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پھیلنے والی کشیدگی کے بعد عالمی دنیا کے رد عمل سامنے آنے لگے ہیں ۔ سعودی عرب نے واشنگٹن اور تہران سے کشیدگی میں کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو لاحق خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے ۔ امید ہے تمام ممالک مزید کشیدگی اور اشتعال کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے بھی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن طاقت کے ناجائز استعمال سے باز رہے۔ چین طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ نے عسکری کارروائی کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے دونوں فریقوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ ...
امریکہ اور اسرائیل کے تاریک دن شروع ہو گئے: زینب سلیمانی

امریکہ اور اسرائیل کے تاریک دن شروع ہو گئے: زینب سلیمانی

news, Urdu
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے۔ اس نماز جنازہ میں آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی جبکہ نماز جنازہ کے دوران مرحوم کی بیٹی نے جذباتی خطاب کیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ہوئی ۔ نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد تہران یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئے جہاں شرکاء نے امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین منگل کو ان کے آبائی علاقے کرمان میں ہوگی۔ یاد رہے کہ انہیں 3 جنوری کو بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاسم سلیمانی کے جنازے کے موقع پر لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی بیٹی زین...
امریکی فوجی نکالنے پرعراق کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ

امریکی فوجی نکالنے پرعراق کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کوعراق سے نکالا گیا تو عراق کو سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدرٹرمپ کے مطابق ایسی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا عراقی حکومت نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی اُس قرارداد کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تمام غیر ملکی بشمول امریکی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا کہا گیا ہے لیکن اس قرارداد پر بغداد حکومت کے لیے عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عراق میں سترہ برس قبل کی فوج کشی کے بعد بظاہر ہزاروں فوجیوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے لیکن پھر بھی تقریباً پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں۔...

Contact Us