Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، ایئر کرافٹ ہینگرز اور عمارتیں تباہ

عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، ایئر کرافٹ ہینگرز اور عمارتیں تباہ

news, Urdu
عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں ۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔  روسی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارت خانے سے 100 میٹر دور گرا۔ عراقی صدر اور اسپیکر اسمبلی نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تہران نے کارروائی سے پہلے مطلع کیا تھا البتہ ٹارگٹ نہیں بتایا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اقرار کیا کہ عراق میں بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ اور نیٹو چیف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ اسٹولٹن برگ نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکہ، ایران کشیدگی پر بریفنگ کے...
ایران میں یوکرین کے طیارے کو حادثہ یا تخریب کاری؟ نئی بحث چھڑ گئی

ایران میں یوکرین کے طیارے کو حادثہ یا تخریب کاری؟ نئی بحث چھڑ گئی

news, Urdu
ایران میں تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا یا پھر تخریب کاری کی گئی اس حوالے سے مختلف بیانات سامنے آنے کے بعد نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ یادرہے کہ یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ایران میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں عملے کے 9 افراد سمیت 176 ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث آگ لگی جو حادثے کی وجہ بنی۔ بعد میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں سے انجن میں خرابی کا لفظ ہٹا دیا گیا۔ اس بیان کے بعد طیارے کو پیش آنے والے حادثے نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت اختیار کر لی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے طیارے کو حادثے کے بجائے تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین نے ایران کے لیے فضائی آپریشن غی...
ایران کو جوہری ہتھیار تیارنہیں کرنے دیں گے۔امریکی فوج کسی بھی چیز کےلئے تیار ہے:صدرٹرمپ

ایران کو جوہری ہتھیار تیارنہیں کرنے دیں گے۔امریکی فوج کسی بھی چیز کےلئے تیار ہے:صدرٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اسے ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرنے دے گا۔ ہم نے اس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی فوج ایران کی ایٹمی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہر چیز کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں پہلے ہی تیاری کی جا چکی تھی ۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرے دور میں 2.5 ٹریلین ڈالر سے امریکی فوج کو مضبوط کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حکم پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا گیا۔ سلیمانی امریکی مفادات پر حملے کی پلاننگ ...
امریکی فوجیوں کی پہلی منزل کویت، آخری نامعلوم

امریکی فوجیوں کی پہلی منزل کویت، آخری نامعلوم

news, Urdu
فورٹ بریگ شمالی کیرولینا کے 600 فوجی نوجوان ان 3500 چھاتہ بردار فوجیوں کے دستے میں شامل ہیں جنہیں مشرق وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے۔ ان کی پہلی منزل کویت، آخری منزل خفیہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے حکم پر ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کی نئی لہر کے پیش نظر 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کی فوری مشرق وسطیٰ روانگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ روانگی سے قبل کمانڈر میجر جنرل جیمز منگوئس ان فوجیوں سے ملے اور انہیں رخصت کیا۔ روانگی کے دوران چند نوجوان فوجی شرارتیں کرتے رہے، ادھیڑ عمر فوجی کچھ افسردہ دکھائی دیئے، ماضی میں بیرونی مشن پر جانےوالے ان کے کئی ساتھی معذور ہو کر لوٹے اور کئی تابوت میں واپس آئے تھے۔ مشرق وسطیٰ میں کی لڑائیوں میں پانچ مرتبہ حصہ لینے والے ریٹائرڈ فوجی برائن نائٹ نے کہا کہ یہ ایک مشن ہے، وہ 9/11 کی امریکی کال کا جواب دے رہے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ انہیں کتنے عرصہ...
سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے کر امریکہ کے منہ پر تھپڑ ماردیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے کر امریکہ کے منہ پر تھپڑ ماردیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

news, Urdu
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے ہم نے ایران کے بہادر سپوت جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے کر امریکہ کے منہ پر تھپڑ مارا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ایرانی قوم سے اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایران کا بہادر سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف فوجی نہیں، سیاسی میدان میں بھی جرات کا مظاہرہ کرتے تھے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے عراق بھی سعودی عرب کی طرح دودھ دینے والی گائے بن جائے۔ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام میں امریکہ کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا سلیمانی کی شہادت نے ہمیں جگا دیا ہے۔ دنیا ہمارے جاہ و جلال کو دیکھ چکی ہے۔ گذشتہ رات ہم نے بدلہ لےکر امریکہ کے منہ پر تھپڑ مارا لیکن صرف فوجی کارروائی کافی نہیں ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست ہے اور ہمیں انہیں پہچاننے میں کوئی غلطی ن...
وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک

وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک

news, Urdu
وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کو حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔صدر ٹرمپ اجلاس کے بعد امریکی فوفی آٹھکانوں پر ایرانی حملے کے حوالے بیان جاری کریں گے  خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔ پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ امریکی فوج سب ...
کشمیر کو آزاد کرو‘ لاک ڈاؤن پر الہان عمر مودی سرکار پر برس پڑیں

کشمیر کو آزاد کرو‘ لاک ڈاؤن پر الہان عمر مودی سرکار پر برس پڑیں

news, Urdu
بھارتی مقبوضہ وادی کشمیرمیں جاری مظالم اور مسلسل لاک ڈاؤن پر رکن امریکی ایوان نمائندگان الہان عمر بھی برس پڑیں۔ کشمیر میں بھارتی جبرواستحصال کی ناگفتہ بہ صورت حال پر رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے ٹویٹ کیا کہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ جمہوریت کی تاریخ کا سب سے طویل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہے۔ انہوں نے نریندرمودی کےاقدامات کو خوفناک رحجان قراردیتے ہوئے بھارتی شہریوں سے مودی کے مسلم مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کی اپیل کی۔ دوسری طرف کشمیر کو آزاد کرو کی آوازیں نئی دہلی تک پہنچ گئیں، نئی دلی میں طلبہ نے بھی ’’کشمیر کو آزاد‘‘ کرو کے پوسٹر لہرا دیئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں عوام 157 دنوں سے گھروں میں محصور ہیں، خوراک اور ادویات کا بحران سنگین ہو گیا ہے جبکہ قابض فورسز کے مظالم میں کمی نہیں آسکی۔ بھارتی پولیس نے ضلع کشتوار میں گھر گھر تلاشی کے دوران ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبر سمیت چار افراد ...
ایران نے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا

ایران نے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا

news, Urdu
ایران نے تہران میں حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن ایران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں کیا گیا کہ بلیک باکس کو ’ڈی کوڈ‘ کرنے کے لیے کس ملک کو دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ آج صبح تہران کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔ جہاز میں 82 ایرانی، 63 کنیڈین، سویڈن کے دس، افغانستان کے چار، برطانیہ اور جرمنی کے تین تین شہری جبکہ جہاز کے عملے سمیت گیارہ یوکرینی سوارتھے۔ طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔ یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا تھا۔  برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا ج...
امریکہ کی جوابی کارروائی سے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔حسیم الدین آشنا

امریکہ کی جوابی کارروائی سے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔حسیم الدین آشنا

news, Urdu
ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان حسیم الدین آشنا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فورسز پر حملے کے جواب میں اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا جس میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔اپنے اس اعلان کے مطابق ایران نے عراق میں دو امریکی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے اور امریکی فورسز کے ساز و سامان کو بھی نقصان پہنچا جب کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔...
جرمنی اپنی فوجی افواج کا کچھ حصہ عراق سے واپس بلا لےگا

جرمنی اپنی فوجی افواج کا کچھ حصہ عراق سے واپس بلا لےگا

news, Urdu
عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے تمام غیر ملکی فوجی دستوں کو ملک چھوڑنے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد کے بعد ، جرمنی اپنی کچھ فوجیں عراق سے نکالے گا۔ جرمنی کی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ عراق میں جرمنی کی کچھ فوج کو ہمسایہ ملک اردن اور کویت میں منتقل کردیا جائے گا۔ جرمنی کے وزیر دفاع اینگریٹ کریمپ - کرین بوؤر اور وزیر خارجہ ہیکو ماس نے قانون سازوں کو لکھا ہے کہ بغداد اور تاجی میں تعینات فوجیوں کو "عارضی طور پر کم کر دیا جائے گا۔" جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ان کا تربیتی مشن دوبارہ شروع ہوا تو 120جرمن فوجیوں میں سے 30 کو واپس منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہ اقدام ایک دن بعد ہوا جب جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے اس مسئلے کے بارے میں بات کی۔ میرکل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور یورپی یونین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا تھا۔...

Contact Us