ورلڈکپ ، تمام ٹیموں کے کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ گئیں، آج لندن میں تمام 10 کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، انگلش کپتان ای این مورگن پریس کانفرنس کے دوران خیالات کا اظہار کریں گے اور ورلڈکپ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کریں گے۔
ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نبی بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ ہر چار سال بعد کھیلا جانے والے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول میں ہوگا۔
...