استحصال کی تحریک: ٹویٹر نے چین کے خلاف نئی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی، ہیش ٹیگ “مِلک ٹی آلائنس” کا ایموجی بھی متعارف
ٹویٹر نے ایک بار پھر سیاسی تعصب کا ثبوت دیتے ہوئے برما میں جاری سیاسی کشیدگی میں کھلی وابستگی کا اظہار کردیا ہے۔ جس کے لیے سماجی میڈیا ویب سائٹ نے خصوصی طور پر "مِلک ٹی الائنس" ایموجی بنایا ہے جسے حالیہ باغی فوجی حکومت کے خلاف اور لبرل مغربی حلقے کی حمایت یافتہ آنگ سان سوچی کے حق میں استعمال کیا جائے گا۔ ایموجی میں شامل دیگر علاقوں میں ہانگ کانگ، برما، تائیوان اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔ جس سے چین کے خلاف سماجی میڈیا ویب سائٹ پر نئی مہم کے آغاز کا تاثر ملتا ہے۔
مِلک ٹی الائنس نامی خصوصی ایموجی کو ٹویٹر نے باقائدہ ٹویٹ کے ذریعے متعارف کروایا ہے۔
https://twitter.com/Policy/status/1379982365380911104?s=20
ٹویٹر پر ملک ٹی الائنس نامی ہیش ٹیگ/معروف موضوع سب سے پہلے تائیوان اور ہانگ کانگ میں کچھ مغربی حمایت یافتہ حلقوں نے چین کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے تھائی لینڈ میں شا...