
یکم مئی تک افغانستان سے امریکی انخلاء کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر مجاہدین حملے کا حق رکھتے ہیں، مرکزی قیادت جلد فیصلہ کرے گی: ترجمان طالبان
افغان طالبان نے امریکہ کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر قابض افواج کے خلاف عسکری کارروائی شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔
https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1388423585430188032?s=20
واضح رہے کہ بروز ہفتہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے وعدے کی تاریخ گزر گئی، تاہم نو منتخب صدر بائیڈن نے یکطرفہ طور پر انخلاء کی تاریخ کو بڑھایا اور طالبان سے 11 ستمبر تک وقت مانگا تاہم طالبان نے اس حوالے سے باضابطہ رابطہ نہ ہونے اور باقاعدہ دستاویزی وعدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے اپنی خصوصی ٹویٹ میں کہا کہ چونکہ وعدے کے مطابق یکم مئی کو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر عملدرآمد نہیں ہوا لہٰذا اب اسلامی امارات افغانستان کے مجاہدین برحق ہیں کہ وہ قابض افواج کے خلاف کارروائی کر سکیں۔ مجاہدین اب اسلامی امارات کی ...