
امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا
سن 2020 میں امریکہ میں حد درجہ کم بچوں کی پیدائش درج کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق اگرچہ بچوں کی پیدائش میں کمی کا یہ رحجان 2014 سے جاری ہے تاہم 2020 سے پہلے تک اس میں اوسطاً 2٪ کی کمی درج کی جا رہی تھی جو اب 4٪ کی حد کو چھو گئی ہے، شماریات کے مطابق 2020 میں امریکہ میں 36 لاکھ 5 ہزار 2 سو 1 بچے پیدا ہوئے، جو 1979 کے بعد کم ترین نومولود بچوں کی پیدائش کا سال رہا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پیدائش میں کمی کا رحجان تقریباً تمام سفید فام اقوام میں پایا گیا ہے، اور 14 سے 44 سال عمر کے تمام جوڑوں میں بچوں کی پیدائش میں دلچسپی نہ ہونے کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ خصوصی طور پر 15 سے 19 سال عمر کی لڑکیوں میں بچے پیدا کرنے کے رحجان میں 8٪ کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا شبہ رحجان میں کمی کی ایک بڑی وجہ کورونا وباء ہے جس میں والدین وباء کے خوف کے پیش نظر اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے...