امریکی صدارتی انتخابات: عدالت کا ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر سے دھاندلی کرنے کے شواہد سامنے آنے پر تفصیلی تحقیقات کا حکم
امریکی ریاست مشی گن میں ووٹنگ مشین کے تفصیلی معائنے میں سامنے آنے والے نقص نے انتخابی نتائج پر سوالات کو نیا ثبوت فراہم کر دیا ہے، جس پر مقامی عدالت نے مزید تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
مشی گن میں ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کے جائزے کے بعد جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر یوں بنایا گیا تھا کہ دھاندلی کو یقینی بنایا جا سکے، جس پر عدالت نے معاملے کی فوری اور تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشی گن میں مشینوں کے معائنے میں سامنے آیا ہے کہ مشینوں میں 68 فیصد نتائج غلط دکھائے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کے تفصیلی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ غلطیاں اتفاق سے نہیں ہوئیں بلکہ سافٹ ویئر کو باقائدہ ارداتاً ایسا بنایا گیا تھا کہ نتائج کو متاثر کیا جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم کھاتے سے سافٹ ویئر میں نتائج کو تبدیل کرنے کے شواہد بھی سا...