نیویارک: انتخابات کے بعد پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ والے مظاہروں کا سلسلہ شروع – ویڈیو
امریکی ریاست نیو یارک میں انتخابات کے اگلے ہی روز مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مین ہیٹنمیں ہزاروں افراد نے جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس کی موجودگی میں املاک کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کرتے رہے۔
مظاہرہ بظاہر ڈیموکریٹ کے حامیوں کی جانب سے نکالا گیا تھا جس کا مطالبہ تھا کہ انتخابات میں ڈالے جانے والے تمام ووٹوں کی گنتی کی جائے۔ جس کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ڈاک کے ذریعے ووٹوں پر دھاندلی کی کوشش کا الزام اور انہیں نتائج میں شامل نہ کرنے کی کوشش میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں انتیفا اور سیاہ فام کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں زیادہ متحرک رہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق نیویارک میں مختلف مقامات پر 400 سے 500 مظاہرے کیے گئے، جس کے باعث پولیس کے لیے بھی تمام مظاہروں پر نظر رکھنا اور انہیں فسادات سے روکنا مشکل رہا۔ تاہم عملہ اپنی ذمہ داریوں کو...