امریکی صدارتی مباحثہ: نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کا اعلان
امریکی صدارتی مباحثے کے منتظمین نے پہلے مباحثے میں ہونے والی بدمزگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلی دو بحثوں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کریں گے۔
https://twitter.com/alexsalvinews/status/1311356471586689024?s=20
اپنے عوامی اعلامیے میں ادارے کا کہنا تھا کہ پہلی مشق نے واضع کر دیا ہے نظم و ضبط کو قائم کرنے کے لیے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ادارہ اس پر کام شروع کر چکا ہے اور جلد اس کا اعلان کرے گا۔
ادارہ کس قسم کی تبدیلیاں کرے گا، تاحال اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق میزبان کو صدر ٹرمپ کا مائیک بند کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
اعلامیے میں ادارہ برائے صدارتی مباحثے نے میزبان کرس ویلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا، اور نظم وضبط کے لیے بنیادی ڈھانچے میں ت...