
ویتنام اور سویزرلینڈ ڈالر پر اثرانداز ہورہے ہیں: امریکی محکمہ خزانہ نے ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو بھی تنبیہ جاری کر دی
امریکی محکمہ خزانہ نے ویتنام اور سویزرلینڈ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈالر پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ محکمے نے امریکی معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید ممالک کو بھی تنبیہ جاری کی ہے، ان ممالک میں ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مزدوروں اور کمپنیوں کی معاشی ترقی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدام ناگریز تھا، ڈالر میں تجارت کرنے والے ممالک کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہو گی، کسی بیرونی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ ویتنام اور سویزرلینڈ سمیت تمام ممالک پر نظر رکھے گا اور ایسی تمام حرکات کو ختم کروائے گا جن سے امریکی معیشت کا فائدہ غیر ملکی کمپنیوں کو پہنچے۔
واضح رہے کہ ڈالر پر اثرانداز ہونے کا اندازہ امریکہ تین عوامل سے کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کا امریکہ سے تجارت کے حجم میں فرق 20 ارب ڈالر ...