
امریکی ایف بی آئی اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، نظام مفلوج ہو چکا: نوکری چھوڑنے والے اہلکار کے بڑے انکشافات
امریکہ کے داخلی حساس تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں کے جرائم کی رپورٹ امریکی میڈیا نے شائع کر دی ہے۔ رپورٹ، حساس ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ان جرائم پر مبنی ہے جو فوجداری مقدمات پر مبنی ہیں، لیکن اس کے باوجود بیشتر اہلکاروں کو نہ تو برطرف کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں میں شراب نوشی کر کے جنسی زیادتی کا جرم 2017 سے ایک رحجان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ میڈیا کو اندرونی معلومات دینے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ تو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ملازمت چھوڑ چکا لیکن اسے افسوس ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی کے حالیہ اہلکار ادارے پر ایک دھبہ ہیں، اور یہ اپنے سے پہلے اہلکاروں کی بنائی عزت کو بھی مٹی میں ملا رہے ہیں۔
جرائم کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ اہلکار اپنے پیاروں کی قیمتی ...