
برما میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے شروع
برما/میانمار کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ بروز اتوار ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جمہوری حکومت کو ختم کرنے والے فوجی سربراہ مِن آؤنگ ہلینگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کچھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔
https://twitter.com/MoeCrit/status/1358314080029659137?s=20
یاد رہے کہ شروع ہونے والے مظاہروں کا شمار برما کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2007 میں بھی اس نوعیت کے بڑے مظاہرے دیکھے گئے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=7gyg4vWVzqc
سب سے بڑا مظاہرہ سرحدی شہر مایاودی میں ہوا۔ جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ رنگون میں ہونے والے مظاہرے بھی خطرناک صورتح...