
مغربی ممالک برکس کا رکن نہیں بن سکتے: روس
دنیا میں ابھرتے ایک نئے بین الاقوامی اتحاد برکس کی جانب سے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے اہم پالیسی وضع کر دی گئی ہے۔ اتحاد کے اہم اور بنیادی رکن روسکے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پالیسی اعلان میں کہا ہے کہ برکس میں ایسے کسی ملک کو رکنیت نہیں دی جائے گی جو رکن ممالک پہ مالی یا کسی دوسری پابندیاں لگائے گا یا اس میں شامل ہو گا۔
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا ملک برکس کا رکن نہیں بن سکے گا جو کسی بھی سطح پر رکن ممالک پر غیر قانونی مالی و سیاسی پابندیاں لگانے میں ملوث ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اجلاس میں شامل ہونے اور رکنیت کے لیے درخواست دینے والے تما نئے6 ممالک ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اس پالیسی سے اتفاق کیا ہے۔
روس نائب وزیر خ...