
مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتش زدگی: صیہونی دہشت گرد تنظیموں کا رقص، غزہ پہ صیہونی طیاروں کی بمباری میں 20 جاں بحق، 90 زخمی، بیت المقدس جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 350 سے بھی بڑھ گئی
رمضان کی انتیسویں شب مسجد اقصیٰ کے باہر مسلمانوں سے جھڑپ کے دوران قابض صیہونی جتھوں نے ایک درخت کو آگ لگا دی ہے، آگ کے شعلے اور اس کے نتیجے میں اٹھنے والا دھواں دور دور تک دیکھا گیا جس پر مزید مسلمان فوری مسجد کی طرف لپکے اور فوری آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔
https://twitter.com/LocalFocus1/status/1391806233116651527?s=20
دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے ممکنہ شدید ردعمل کے پیش نظر قابض صیہونی انتطامیہ نے فوری میڈیا کو مدعو کر کے مسجد کے محفوظ ہونے کی خبر دی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق مسجد میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔
https://twitter.com/AlQastalps/status/1391806529687412736?s=20
گزشتہ چند روز سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 350 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ سے حماس نے صیہونی انتظامیہ پر راکٹ داغ...