
ترکی میں سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے لیے قانون سازی: عالمی کمپنیوں کو تعاون کا پابند کر دیا گیا
ترک پارلیمان نے ملک میں تمام سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے قانونی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ 29 جولائی کو منظور ہونے والے قانون میں عالمی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے دفاتر کھولیں اور وہاں باقائدہ نمائندگان کا تقرر کریں۔ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کی طرف سے دائر ہونے والی شکایات کا 48 گھنٹوں میں آزالہ کریں۔
بل کے تحت نجی زندگی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرنے پر اسکا جواز دینا بھی لازم ہو گا۔ اور ایسا نہ ہونے پر حکومت کارروائی کا حق محفوظ رکھے گی۔ ایسے معاملات میں جرمانوں کی مقدار پندرہ ہزار ڈالر سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ سے پندرہ لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔
قانون کے تحت اگر کوئی کمپنی اپنا مقامی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کرتی ہے تو اس پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جا سکے گا بلکہ اس کے اشتہارات پر بھی پابندی ہو گی، اور عدا...