
ترکی ملکی دفاع پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: امریکی معاشی پابندیوں پر ترک صدر کا سخت ردعمل، کہا یہ کیسا اتحاد ہے کہ اتحادی ہی نشانے پر ہیں
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے امریکی معاشی پابندیوں پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کیسا رویہ ہے کہ اپنے اتحادیوں پر ہی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
امریکہ نے ترکی پر روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس-400 خریدنے اور اسکی تنصیب پر پابندیاں لگائی ہیں اور اسے نیٹو اتحاد کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
ترک صدر نے قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کہا ہے کہ نئی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے، ترکی اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے کسی نیٹو اتحادی پر پہلی بار اتنی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں، جس کی بظاہر وجہ تو ایس-400 ہے لیکن عمومی طور پر ترکی اور مغربی ممالک کے مابین بڑھتی سیاسی کشیدگی اسکی حقیقی وجہ لگتی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے سیکرٹری کرس فورڈ نے ترکی پر پا...