
امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتطامیہ نے ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پہ دستخط کی تصدیق کی التجا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی قوانین اور آئین کی مکمل پاسداری کی جائے، اور صرف قانونی ووٹوں کو ہی درست مانا جائے، ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پر ووٹ ڈالنے والے کے دستخط کی تصدیق کے بغیر اسے جعلی تصور کیا جائے۔
ریاست کے سیکرٹری نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو دوبارہ گنتی کے عمل کے شاہد بننے کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں۔ سیکرٹری کے مطابق درخواست پر ووٹوں کی گنتی تو کی جائے گی لیکن دستخط کی تصدیق کا عمل نہیں ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اس پر کیا حکمت عملی اپنائے گی، ابھی سامنے آنا باقی ہے۔
ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا جارجیا میں دوسری بات گنتی کی درخواست د...