
جدید ترین ہتھیاروں کی سمگلنگ: صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ فلسطین کی قابض صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کسی نامعلوم ایشیائی ملک کو حساس ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ قابض انتظامیہ کی سکیورٹی ایجسنی شِم بیت کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خودکش ڈرون بنائے، انکا تجربہ کیا اور اسے نامعلوم ملک کو بیچا۔
کامیکیز ڈرون طیارے جدید ترین ہتھیار ہیں جو دی گئی ہدایات کے مطابق اپنے ہدف کو تلاش کرنے اور ملتے ہی خودکش حملہ کرکے اسے مار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صیہونی انتظامیہ کی جاری کردہ ویڈیو میں تین افراد کو تجربہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/IL_police/status/1359817404503777283?s=20
تحقیقات میں صیہونی انتظامیہ کو خودکش ڈرون خریدنے والے ملک کا پتہ چل گیا ہے تاہم اس نے نام عیاں نہیں کیا۔ البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ خودکش ڈرون جس ملک کو بیچا گیا ہے وہ دشمن ملک نہیں ہے...