
رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی سازش کو ہوا دینے اور ماضی میں اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والی سابق وکیل سوسن ہینسسی کو صدر بائیڈن نے اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔
سوسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں رشیا گیٹ سازش کے نظریے کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہیں، اور اب ان خدمات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے انہیں محکمہ قومی سلامتی میں اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔
تعیناتی کی خبر مذکورہ وکیل نے خود اپنے سماجی ابلاغی کھاتے پر دی، اور کہا کہ انہیں محکمہ انصاف کے قومی سلامتی شعبے میں اعلیٰ مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Susan_Hennessey/status/1391721631479996418?s=20
ماضی میں سوسن اوباما-بائیڈن انتظامیہ کی میڈیا پر چاپلوسی میں مصروف رہی ہیں، جبکہ رشیا گیٹ سازش کو اٹھانے میں بھی انکا بڑا کردار تھا۔ انہی خدمات کے پش نظر اب بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے بھی سوسن کو ٹرمپ مخالف مہ...