روسی ارب پتی کا اعلیٰ حکام پر پرانے ریلوے جال کو جدید اور بحال کرنے پر زور: منصوبہ نہر سوویز اور چینی راہداری کا بہترین متبادل ہو گا
روسی ارب پتی اولیگ دیریپاسکا کا کہنا ہے کہ نہر سوویز کی بندش کی صورت میں بحیرہ منجمند کے علاوہ بھی روس کے پاس تجارتی رستے تھے لیکن ہم نے عرصہ دراز سے اس پر کام نہیں کیا۔
دیریپاسکا کا کہنا تھا کہ حکام کو روسی ریلوے کے پرانے جال کو دوبارہ بحال کرنے کے منصوبے پر غور کرنا چاہیے۔ حکومت کو روسی ریلوے کو مزید بہتر کرنے اور اسکے جال کو پھیلانے کی ضرورت ہے، اسے سربیا اور روس کے دور دراز علاقوں تک پھیلانا چاہیے۔
دنیا کی دوسری بڑی ایلومینیم کمپنی کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ چین نے رواں سال ایشیا اور روس کے مابین تجارت کو ریلوے کے ذریعے دو گناء بڑھایا ہے، چین لمبے بحری راستوں کی نسبت ریلوے کو ترجیح دے رہا ہے اور یہ ایک اچھی حکمت عملی ہے۔
دیریپاسکا کا مزید کہنا تھا کہ نہر سوویز کی بندش نے ایک بار پھر ایشیا اور یورپ کو متبادل اور تیز رستوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ ایک ہفتے تک دنیا ک...