
صدر بائیڈن افغانستان سے انخلا پر میڈیا کے کڑے سوالوں کا شکار: کہا، امارات اسلامیہ افغانستان ۱ طاقت ضرور ہے لیکن ۳ لاکھ غنی افواج کو حاصل مدد کے جواب میں طالبان کچھ نہیں، تعاون جاری رکھا جائے گا
امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے افواج کے مکمل انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور اس سلسلے میں وینتام جنگ جیسی کسی صورتحال کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں موجود غنی انتظامیہ کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ امارات اسلامیہ افغانستان یعنی طالبان کو روکنے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔
امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو آج کل ہتھیاروں کی لابی کے زیر اثرلبرل امریکی میڈیا کی جانب سے سخت سوالوں کا سامنا ہے۔ آج میڈیا سے گفتگو میں صدر بائیڈن نے یہ اعتراف بھی کیا کہ امارات اسلامیہ افغانستان ملک کی اہم طاقت ہے اور یہ گزشتہ 20 سال سے ہے، تاہم انہوں نے امریکی افواج کی مدد کی حامل کابل انتظامیہ کو طالبان سے زیادہ طاقتور قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امارات اسلامیہ کے کابل پہ قبضے کا کوئی امکان نہیں ہے، انکے پاس صرف ۷۵۰۰۰ جنگجو ہیں اور کابل کے پاس ۳ لاکھ فوجی ہیں، جدید طیاروں س...