
صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی: انتظامیہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت اور میڈیا میں دفاعی بیانیہ تیز کر دیا
امریکی صدر جو بائیڈن کے سر پر مواخذے کی تحریک کا خوف منڈلانے لگا۔ سرائے ابیض نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی جبکہ میڈیا کو خصوصی بیانیہ ترتیب دینے کے لیے صدارتی محل میں خصوصی نشستیں منعقد ہو نے لگ گئی ہیں۔
رشیا ٹوڈے نے متعدد ذرائع سے اس چیز کی تصدیق کروائی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ ریپبلکن جماعت صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے غیر ملکی خصوصی یوکرین میں کاروبار اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مواخذے کی تحریک لانا چاہتی ہے۔ اور اس کے لیے مواد بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔
بائیڈن انتطامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ ریپبلکن جماعت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اس تحریک کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ حزب اختلاف صدر کو لوگوں کی خدمت سے روکنا چاہتی ہے اور معاشی بحران میں ایسی تحریکوں س...