
کووڈ-19 کے نام پر حکومتیں جمہوری حقوق چھین رہی ہیں، بڑھتی طبقاتی تفریق بھی جمہوری معاشروں کے خطرہ بن رہی، طاقتور ممالک کی مداخلت اتنا بڑ امسئلہ نہیں: 53 ممالک میں کیے عوامی سروے کے نتائج
ایک نئے عوامی سروے میں جمہوری ممالک میں مقیم شہریوں کی اکثریت نے انسانی آزادیوں میں نمایاں کمی کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق 53٪ شہریوں کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے نام پر حکومتیں انکی آزادیاں چھین رہی ہیں، اور وہ صورتحال سے غیرمطمئن ہیں۔
سروے 53 ممالک میں کیا گیا ہے جس میں 53 ہزار شہریوں سے بہار 2020 میں اور پھر بہار 2021 میں رائے لی گئی، 2020 میں 70 ٪ شہریوں نے کسی حد تک اطمینان کا اظہار کیا لیکن 2021 میں شہریوں کی اکثریت نے انتہائی بیزاری دکھائی۔
ماہرین نے عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتوں کو فوری ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہی کے بعد انکی مرضی پر چھوڑنا چاہیے اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ہی معاشرتی حق میں ہے۔
سروے کے دوسرے حصے میں پوچھے سوالات سے یہ بھی اخذ ہوا ہے کہ شہری بڑھتی ہوئی طبقاتی تفریق سے سخت پریشان ہیں، اور ...