شدید معاشی بدحالی: عید الاضحیٰ 1441 میں قربانی میں 26 فیصد کمی
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ سال پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم رہی، جبکہ قربانی کی شرح میں 25 اعشاریہ 9 فیصد تک کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق اسکی وجہ مہنگائی، پاکستانیوں کی قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور کچھ حد تک کورونا وائرس ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیےگئے اعدادو شمار کے مطابق اس سال 20 لاکھ گائیں، 31 لاکھ 40 ہزاربکرے، 8 لاکھ بھیڑیں، 60 ہزار اونٹ قربان کیے گئے، جبکہ کمی کے باوجود کھالوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
گزشتہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 242 ارب روپے مالیت کے جانور خریدے تھے، جو اس سال کم ہو کر 174 ارب روپے تک رہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے مطابق اس سال 60 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قرب...