معاشی ناہمواریاں اور کورونا: مزید 18 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: نمائندہ اقوام متحدہ
کووڈ19 کی وجہ سے عالمی معاشی بدحالی 1930 کی عظیم کساد بازاری کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہر برائے خاتمہِ غربت اولیور ڈی شٹر نے حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کساد بازاری کے خلاف کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ لوگوں کے اس کے بدترین اثرات سے بچانے کے لیے تمام حکومتوں کو مزید اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے، جس میں غربت کے خاتمے اور ناہمواریوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات پہلی ترجیح ہونے چاہیے۔
بیجیلم نژاد ماہر ڈی شٹر کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ کی چادر میں سینکڑوں سوراخ ہیں، اور لوگوں میں تحفظ کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔ کچھ حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی وقتی ہیں، جاری کیے گئے حکومتی امدادی چندے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے میں دنیا کی بڑی آبادی کساد بازاری سے متاثر ہو گی۔
عالمی ادارے کے نمائندہ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے موجود غرباء کے علاوہ...