
میخرون حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے: سکیورٹی سے متعلق قانون کی متنازعہ شقیں بدلنے کی حامی بھر لی
فرانس میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، میخرون حکومت نے جبر پر مبنی قانون واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے نئے قوانین کی شق نمبر 24 پر عوام کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، حکومت نے عوامی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متنازعہ شقوں کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرسٹوفر کاسٹانر کا کہنا تھا کہ شق نمبر 24 میں پولیس کی ویڈیو بنانے سے مراد پولیس اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالنا تھی، اسکے الفاظ درست کر کے قانون میں ترمیم کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے سکیورٹی سے متعلق نئے قانون کی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی، جس کی کچھ شقوں پر شہریوں کو شدید تحفظات تھے، مثلاً شق نمبر 24 میں پولیس افسران کی ویڈیو بنانے پر ایک طرح سے پابندی لگا دی گئی تھی، قانونی لفاظی کے مطابق کوئی بھی شخص پولیس افسران کی ایسی تصویر یا ویڈیو بنانے اور شائ...