
فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور
امریکی ریاست فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سیاست دانوں کے کھاتے بند کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر یومیہ ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
فلوریڈا اس نوعیت کی قانون سازی کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔ قانون کے حامیوں نے قانون کو آزادی اظہار رائے کی فتح قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اس کو سیاسی انتقام پر مبنی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایس بی 7072 کے تحت ، فیس بک اور ٹویٹر جیسی کمپنیاں سیاسی فائدے کے لیے انتخابی امیدوار کو مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے سے معذور قرار دی گئی ہیں۔ ریاستی سطح کے انتخابات میں امیدوار کو جان بوجھ کر پابندی لگانے کے خلاف 250000 ڈالر یومیہ کا جرمانہ عائد ہوگا، جب کہ باقی عہدوں کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پابندی کے نتیجے میں 25000 ڈالریومیہ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قانون کا اطلا...