
قزاقستان: رواں برس بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 25 مجرموں کو ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا دی گئی
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے مختلف معاشروں اور ممالک میں مختلف سزائیں ہیں لیکن زیادتی کرنے والے کو کیمیائی مواد/ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا مغربی ممالک کے بعد باقی دنیا میں بھی دیکھنے میں مل رہی ہے۔ قازقستان میں خصی کرنے کی سزا 2018 میں اپنائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال 25 مجرموں کو عدالتی حکم پر خصی کیا گیا۔
کیمیائی مواد سے خصی کرنے یا آختہ کاری کے عمل میں اینافروڈیسیک مرکب کو جسم میں ٹیکے کی مدد سے داخل کیا جاتا ہے جس سے ٹیسٹوسٹیران ہارمون بننا رک جاتا ہے اور مرد کی جنسی خواہش ختم ہو جاتی ہے۔
قزاقستان نے 2018 میں خصی کرنے کا قانون متعارف کروایا، جس کے تحت عدالت مجرم کو جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ خصی کرنے کی سزا بھی سناتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکہ مستقل خصی نہں کرتا بلکہ اس کا اثر 3 ماہ یا اس سے زیادہ ہوتا ہے اور یوں ہر 3 ماہ بعد مجرم کو ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔
قزاقستان میں ٹیکہ لگا ک...