
غزہ: حماس اور صہیونی انتظامیہ میں کشیدگی ختم کروانے کیلئے قطر کی ثالثی، معاہدہ طے
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تین ہفتوں سے جاری حماس اور صہیونی افواج کے مابین حملوں کو قطر نے ثالثی کرواتے ہوئے ختم کروا دیا ہے۔
حالیہ کشیدگی میں صہیونی افواج نے 6 اگست سے تقریباً روزانہ غزہ پر فضائی حملے شروع کیے ہوئے تھے جو اس کے مطابق حماس کی جانب سے بارودی مواد سے لیس غباروں اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے تھے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد سے لیس غباروں کی وجہ سے صہیونی انتظامیہ کے علاقوں میں زرعی زمین کو نقصان ہوا ہے، جبکہ چار سو سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
حماس کے غزہ میں رہنما یحییٰ سنوار کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق قطری ایلچی محمد ال ایمادی سے بات چیت کے بعد تازہ کشیدگی کو کم کرنے اور ہمارے لوگوں کے خلاف صہیونی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ جبکہ ایک مصری وفد ...