
مقبوضہ فلسطین: صہیونی صدر کی امارات کے ولی عہد کو بیت المقدس کے دورے کی دعوت، اہم معاہدات کی تیاری، عمان کا بھی رابطہ
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی قابض انتظامیہ کے سربراہ، اسرائیلی صدر رووین ریولین نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو بیت المقدس کے سرکاری دورے کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ ولی عہد ابوظہبی کو عربی زبان میں لکھے خط میں لکھا گیا ہے کہ میں بہت پرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات شروع ہونے سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
دوسری طرف قابض انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عرب امارات کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جلد ہماری پروازیں عرب امارات کے لیے شروع ہو جائیں گی۔ صہیونی وزیر اعظم نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
مقبوضہ صہیونی انتظامیہ کو امارات تک رسائی کے لیے سعودی علاقے سے گزرنا پڑے گا، جس کے لیے سعودیہ نے 2018 میں ہندوستانی ہوائی کمپنی کو اج...