
مقبوضہ فلسطین: قابض صیہونی انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس میں انتخابی مہم پر پابندی لگانے پر صدر محمودعباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا عندیا، حماس کا صدر کو مزاحمتی خط
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قابض صیہونی قوتوں کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں انتخابی مہم پر پابندی عائد کرنے کے باعث آئندہ انتخابات ملتوی کر سکتے ہیں۔ فسلطینی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقدام صیہونی انتظامیہ کی جانب سے آزاد فلسطین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، انتخابی مہم نہ چلانے کا فائدہ حماس کو فائدہ ہو گا۔
محمود عباس نے مزید کہا کہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے، وہاں انتخابات ہمارا حق ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ 2006 کے بعد 22 مئی کو پہلی بار عام انتخابات کروا رہی ہے، لیکن مشرقی بیت المقدس میں قابض صہونی انتظامیہ نے انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے، جس پر فلسطینی انتظامیہ سخت نالاں ہے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ نے انتخابی مہم پر پابندی کورونا تالہ بندی کی بنیاد پر لگائی ہے، اور صرف ڈاک...