
نائجر: ہزاروں شہریوں کا دارالحکومت میں فرانسیسی چھاؤنی کے سامنے مظاہرہ، ملک سے نکل جانے کا مطالبہ
افریقی ملک نائجر کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی چھاؤنی کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ شہریوں نے یورپی ملک کی افواج کے فوری ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/hien_trung2/status/1698181141206049264?s=20
https://twitter.com/fopminui/status/1698165689004044727?s=20
https://twitter.com/DjibrilSaidou/status/1698007970095722549?s=20
الجزیرہ نیوز کے مطابق شہری پر امن رہے تاہم پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث کچھ مقامات پر شہری رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چھاؤنی تک پہنچے۔ اس موقع پر فرانسیسی انتظامیہ نے بھی لوگوں کو دھمکایا کہ اس کے وسائل کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو فرانس بھرپور ردعمل دے گا تاہم شہری ٹس سے مس نہ ہوئے اور اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک سے تمام غیرملکی افواج کو نکال دینا چاہتے ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو...