
ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب
ہسپانوی سیاستدان فرانسسکو کونٹریراس کا ٹویٹر کھاتہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے دائیں بازو کی جماعت کے کارکن کا کھاتہ "مرد حاملہ نہیں ہوسکتا" لکھنے پر معطل کیا ہے، ٹویٹر کا مؤقف ہے کہ ٹویٹ نفرت انگیز تھی اور نفرت پھیلانا انکی پالیسی کے خلاف ہے۔
کونٹریراس کو اپنے ٹویٹر کھاتے کو 12 گھنٹے تک یہ کہنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا کہ مردوں کے پاس "کوئی بچہ دانی یا انڈے نہیں ہیں اور اس وجہ سے وہ بچے پیدا نہیں کرسکتے ہیں"۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک مضمون کے جواب میں لکھا تھا جس میں ایک مخنث مرد نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد باپ بن گئے ہیں۔
انہوں نے بعد میں فیس بک پر لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حقیقی فاشسٹ زندگی کیسی ہوتی ہے۔ اگلی بار میں 2 + 2 = 4 لکھنے کی کوشش کروں گا اور شاید ٹویٹر اس پر بھی میرا کھاتہ معطل کر دے۔
ٹویٹر نے ان پر اپنی پالیسی کی خلاف...