
ٹویٹر کی متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری: ویانا میں ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں شریک روسی سفارتی وفد کا کھاتہ معطل، مزاحمت پر بحال لیکن فالؤرزغائب
ٹویٹر نے خاص مغربی لبرل فکر سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ نئی کارروائی میں امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی نے روس کے وفد برائے یورپی عسکری تعاون کے کھاتے کو بند کیا ہے۔ جس پر روس نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور ایک بار پھر امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی کارروائیوں کو منظم کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین بنانے پر زور دیا ہے۔
روسی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے ٹویٹر نے کچھ ہی گھنٹوں میں ویانا میں براعظمی کانفرنس میں شریک وفد کا کھاتہ بحال کر دیا تاہم سفارتی وفد نے معاملے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وفد کا کہنا ہے کہ کھاتہ بلا وضاحت معطل کیا گیا، اور بعد میں بحالی بھی بلا وضاحت کر دی گئی ہے۔
https://twitter.com/RusGavrilov/status/1360606332475310082?s=20
وفد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کھاتے کو ممکنہ طور پر براعظمی مسائل کو اجاگر کرنے اور روس مؤقف کے خ...