
ٹویٹر کی چین سمیت مشرقی ممالک کے خلاف محاذ آرائی میں تیزی، کھاتوں کی بندش کا سلسلہ تیز
معروف سماجی میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر خاص مغربی طبقے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کھل کر سامنے آگیا ہے۔ مختلف عالمی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں میں ٹویٹر نے بیشتر مشرقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو لاکھ کھاتے بند کیے ہیں۔ ان ممالک میں چین سر فہرست، جبکہ سعودی عرب، ترکی، مصر، سائیبیریا، اور روس بھی شامل ہیں۔
معاملے پر متاثرہ ممالک کے سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک جانب سوشل میڈیا جمہوریت اور آزادی اظہار کا پرچار کرتا ہے جبکہ دوسری طرف انکی جانب سے صارفین کی نجی معلومات کو بیچنے سے لے کر ان کی آواز بندی کی کارروائیوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
چند ہفتے قبل ٹویٹر کی جانب سے امریکی صدر کی ٹویٹ پر تنبیہی نشان چسپاں کرنے پر صدر ٹرمپ نے شدید غصے کا اظہار کیا اور سماجی میڈیا کے حوالے سے نئی قانون سازی بھی کی تاہم ٹویٹر نےاب وہی عمل چینی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان سے من...