
ایک سال میں یورپ کی آدھی سے زائد چھوٹی کمپنیاں دیوالیہ ہو سکتی ہیں: تحقیقاتی رپورٹ
کورونا کے باعث یورپ کے بڑے 5 ممالک کے 50 فیصد چھوٹے اور درمیانے کاروبار بند ہو جانے کے خطرے سے جونچ رہے ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق وباء کے باعث جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور اسپین کی 70 فیصد کمپنیاں گھاٹے میں چل رہی ہیں، اور آئندہ 12 ماہ میں یہ دیوالیہ ہو سکتی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ماہ میں 2200 سے زائد کمپنیوں کا یقینی طور پر بند ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر اٹلی اور اسپین کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار ہوں گے، کیونکہ ان ممالک میں کورونا کے باعث سب سے سخت تالہ بندی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی اور اسپین کی 30 سے 33 فیصد چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں ابھی سے دیوالیہ ہو چکی ہیں اور آئندہ 12 ماہ میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔
تحقیقاتی رپورٹ آگست کے ماہ میں اکٹھی کی گئی معلومات کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یورپ میں کووڈ19 کی دوسری...