
چہرہ شناسی کے علم کو سائنسی بنانے کی کوشش: ماہرین چہرے سے سیاسی نظریات کی 72٪ تک درست نشاندہی کرنے والا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب
امریکی جامعہ سٹینفورڈ کے پروفیسر مائیکل کوسنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے مصنوعی ذہانت سے لیس مشین کے ساتھ استعمال سے شہریوں کے چہرے سے انکی سیاسی وابستگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ مشین نے تجربے میں لبرل اور روایت پسندوں کی 72 فیصد تک درست نشاندہی کی ہے۔
اپنی تحقیق کے بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر مائیکل نے لکھا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی دس لاکھ سے زائد پروفائل تصویروں کو بطور نمونہ استعمال کیا ہے۔ جس میں زیادہ صارفین امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے تھے۔ نئی تحقیق کی خاص بات تیار کردہ الگورتھم کی عمر، جنس اور لسانی تفریق کے بغیر شناخت کی صلاحیت ہے۔
تحقیق میں چہرے کے تاثرات میں سے سر کے رخ اور چہرے پر جذبات کے اظہار کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ لبرل نظریات کے حامی افراد براہ راست کیمرے کیطر...