
چیچنیا: صدر رمضان قادروو کی قرآن کی بےحرمتی کرنے والے ممالک کو کھلی دھمکی، مسلمان رہنماؤں کو بھی آرے ہاتھوں لیا
روس کے مسلمان اکثریتی صوبے چیچنیا کے صدر رمضان قادروو نے یورپی ممالک میں قرآن اور اسلامی اقدار کی توہین و بےحرمتی پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مسلمان رہنماؤں کو بھی آرے ہاتھوں لیا اور انہیں بےحرمتی روکنے میں ناکام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یوکرین تنازعے کے خاتمے کے بعد اس جسارت کو کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے۔
ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں مسلمان رہنما کا کہنا تھا کہ یورپ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے تسلسل سے واقعات مسلمانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ ان کا مقصد تہذیبی کشیدگی کو ناقابل واپسی موڑ تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بڑے بڑے مسلمان ممالک کے قائدین کہاں چھپے بیٹھے ہیں اور ان کی طرف سے ٹھوس اقدامات کیوں سامنے نہیں آرہے؟ بےحرمتی کے واقعات کو کیوں روکا نہیں جا رہا؟کیا امریکہ اور مغربی ممالک کی معاشی پابندیاں اللہ کے حدود...