
ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین
امریکی مالیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ اگلا سال امریکی کرنسی کے لیے تباہ کن ہو گا، اور معاشی حالات بتاتے ہیں اب یہ سب بالکل بھی انوکھا یا اچانک نہیں بلکہ واضح طورپرہو گا۔ ییل یونیورسٹی کے ماہر مالیات سٹیفن روچ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اعدادوشمار اس چیز کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ خسارے تاریخی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سٹیفن روچ کا کہنا تھا کہ امریکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو ہماری غیر متوازی بین الاقوامی تجارت کو ظاہر کرتا ہے، رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں تاریخی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف سیونگ اکاؤنٹ، جو انفرادی، کاروباری اور حکومتی اثاثہ جات کو ظاہر کرتا ہے، بھی عالمی کساد بازاری کے بعد پہلی دفعہ تاریخی بدحالی کو عیاں کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں معروف عالمی معاشی جریدے اکانومسٹ نے پیشن گوئی کی تھی کہ...