
ڈنمارک: قرآن جلانے پر قید و جرمانے کی سزا کا عندیا
ڈنمارک کی حکومت نے عندیا دیا ہے کہ کسی بھی عقیدے کے لیے مبارک اشیاء کی بےحرمتی پر پابندی کے لیے قانون سازی کرے گا۔ شمالی یورپ کے ملک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ ایک تسلسل کے ساتھ ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ اور اس کے باعث بیشتر مسلمان ممالک نے ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو ختم کر دیا ہے یا اس سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں ڈنمارک کے ویزر انصاف کا کہنا تھا کہ مقدسات کی بےحرمتی پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی اور قانون توڑنے والے کو سزا دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات سے دنیا کو یہ تاثر گیا ہے کہ ڈنمارک دوسرے ممالک، معاشروں یا مذاہب کی توہین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بلکہ ایسے واقعات سے نہ صرف دنیا بھر میں ہمارے شہریوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں بلکہ م...