کورونا وباء: روس میں مزید 4 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے گر گئے، مجموعی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہو گئی
دنیا بھر کی طرح کووڈ-19 وباء اور تالہ بندی کے باعث روس میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ روسی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب کل آبادی کا 13 اعشاریہ 3 فیصد یومیہ 1 ڈالر سے کم میں گزارا کر رہا ہے۔ وباء کے دوران روس میں غرباء کی تعداد میں 4 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور یوں مجموعی طور پر ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ ہو گئی ہے۔
ادارے کے مطابق اس کے علاوہ بھی روسی شہریوں کی بڑی تعداد معاملات زندگی کو سنبھالنے میں مشکل کا شکار ہے اور صرف خوراک کا بندوبست کر پا رہی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق زیادہ برے حالات 2020 کے تیسرے حصے میں دیکھنے میں آئے، جب غربت کی لائن سے گرنے والوں کی تعداد میں سوا لاکھ افراد کا اضافہ ہو...