کویتی پارلیمنٹ میں آٹھ لاکھ بھارتی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا بل منظور، پاکستانی ڈاکٹر طلب کر لیے
کویتی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل کی منظوری دیتے ہوئے ملک میں موجود غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی کو ایک حد میں رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ مسودے کے مطابق کویت بھارتی تارکین وطن کو جو اس وقت کویت میں تقریباً پندرہ لاکھ کے قریب ہیں کو کم کر کے 7 لاکھ تک لائے گا، خلیجی ملک کی پارلیمنٹ کے فیصلے کا شکار تقریباً آٹھ لاکھ یعنی 54 فیصد بھارتی تارکین وطن ہوں گے۔
کویت کی مجموعی آبادی 43 لاکھ نفوس پر مبنی ہے، جس میں مقامی افراد کی تعداد تیرہ لاکھ جبکہ تارکین وطن کی تعداد تیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق تارکین وطن کی تعداد ملکی آبادی کا 30 فیصد ہونا چاہیے جو اس وقت 70 فیصد ہے۔ فیصلے سے دیگر ممالک کے تارکین وطن بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد قابل ذکر نہیں، جیسے کہ مصر کے 30 ہزار مزدور اس قانون سے متاثر ہوں گے۔
کویت میں ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ ہے،...