
کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں برطانوی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری: کمپنی غیر قانونی اقدامات اور روسی گٹھ جوڑ کے الزامات سے بَری
بدنام زمانہ برطانوی ڈیٹا مائننگ کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے متعلق اہم دستاویزی رپورٹ میں انکشاف میں ہوا ہے کہ کمپنی نے نہ تو بریگزٹ میں ووٹوں کو متاثر کرنے کے لیے کوئی غلط اقدام کیا اور نہ انتخابی مہم میں روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ریفرنڈم کو متاثر کیا۔
تین سال کے وسیع دورانیے میں تیار کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کو برطانوی کمیشن برائے ابلاغ نے جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کوئی قانون نہں توڑا، نہ تو شہریوں کی معلومات کا غلط استعمال کیا، اور نہ روس کے ساتھ کوئی اتحاد بناکربریگزٹ ریفرنڈم کو متاثر کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس چیز کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کمپنی نے براہ راست ریفرنڈم کو متاثر کیا ہو۔
رپورٹ میں کمپنی کے بڑے بڑے دعوؤں کا بھانڈا بھی پھوڑا گیا ہے، جن میں ہر شہری کا 5000 نکاتی تجزیہ سر فہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ایسے تمام دع...