
کمیونسٹ نظریات سے متاثر ہو کر سوویت یونین کے لیے کام کرنے والے برطانوی جاسوس جارج بلیک کا ماسکو میں انتقال
معروف برطانوی جاسوس جارج بلیک ماسکو میں 98 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، جارج بلیک کی شہرت کی وجہ انکی شراکیت کے نظام کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے سوویت یونین کے لیے دوہرے جاسوس کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے تھی۔ زندگی کے آخر تک اپنے کام اور وابستگی پر بلا پچھتاوے فخر کرنے والے برطانوی کمیونسٹ کو روس میں کرنل کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا تھا۔
آج صبح روسی ذرائع ابلاغ نے حساس ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے جارج بلیک کی موت کی اطلاع میں کہا کہ ہمارے پاس ایک انتہائی بری خبر ہے، عظیم جارج بلیک وفات پا گئے ہیں۔
جارج بلیک برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی 6 کا اہلکار تھا، جو کوریا میں قید کے دوران کمیونسٹ نظریات سے شدید متاثر ہوا اور اس وابستگی میں سوویت یونین کا حامی ہو گیا۔ جارج نے سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کو اپنے ملک اور امریکہ کے ایک بڑے منصوبے کی اطلاع دی جس کے باعث مغربی اتحاد کو شدید دھچکا پہنچا۔ ...